حیدر آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی نیاز اسٹیڈیم آمد پر نہ صرف جاری میچ رکوا دیا گیا بلکہ کھلاڑیوں اور پی سی بی آفیشلز کو گراو¿نڈ آنے سے بھی روک دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حیدرآباد کے نیاز انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہونا تھا تاہم کمشنر و ڈپٹی کمشنر حیدر آباد اور پولیس حکام نے یہ کہہ کر میچ رکوا دیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر نے گراو¿نڈ میں لینڈ کرنا ہے اس لئے میچ شروع نہ کیا جائے لیکن سائیں سرکار کی تاخیر کے باعث آدھے گھنٹے کی تاخیر سے میچ شروع کروادیا گیا۔نیاز اسٹیڈیم میں دوسری مرتبہ دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب حکام نے جاری میچ رکوا دیا اور کھلاڑیوں کو بھی لائن میں کھڑا کر دیا گیا کہ کچھ ہی دیر میں وزیراعلیٰ سندھ پہنچنے والے ہیں جو کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر کھلاڑیوں اور پی سی بی آفیشلز کو بھی گراو¿نڈ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔