اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سزاو¿ں کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پریذائیڈنگ افسران کو 3 روز کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں جب کہ پریزائڈنگ افسران لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال اورشور شرابے پر 3 ماہ قید بھی سنا سکیں گے۔ ڈیوٹی سے غفلت پر پریذائیڈنگ افسرکو ریٹرننگ افسر 2 سال کی سزا سنا سکتا ہے جب کہ ڈیوٹی پر مامور سرکاری اہلکار کو جانبداری پر چھ ماہ جیل ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے 200 میٹر کے اندر انتخابی مہم پرجرمانہ ہوگا جب کہ ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر 6 ماہ قید اور20 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ اس کے علاوہ بیلٹ پیپر ضائع کرنے یا بیلٹ باکس اٹھانے پر 6 ماہ قید اور 20 ہزار جرمانہ عائد ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔