پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخواہ کے ہر پرائمری سکول میں 6 کمرے لازمی قرار دے دئے گئے جس کے تحت ہر نئے بننے والے پرائمری اسکول میں 6 کمرے 6 جماعتوں کے لیے جبکہ ایک کمرہ 6 اساتذہ پر مشتمل اسٹاف اورہیڈ ماسٹر کے لیے بھی بنایا جائے گا. اس سے قبل ہر پرائمری اسکول 6 جماعتوں کے لیے دو کمروں پر مشتمل ہوتا تھا. جس میں دو اساتذہ جبکہ ہیڈ ماسٹر کا کوئی وجود نہیں ہوتا تھا . تاہم اب صوبائی حکومت نے اس حوالےسے احکامات جاری کرتے ہوئے 6 کمرے لازمی قرار دے دئے ہیں. صوبائی حکومت کے اس اقدام کے بعد تعلیمی اداروں نے تعلیم کے معیار کو مزید مو¿ثر اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔