اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایان علی اپنا بورڈنگ کارڈ بنوا چکی تھیں اور ان کے پاس رقم بھی موجود تھی لیکن لطیف کھوسہ اسی بات پر بضد ہیں کہ کیس نہیں بنتا. ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ یہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا کیس ایف بی آر کے پاس ہے اور اسحاق ڈار نہیں چاہتے کہ یہ کیس آگے نہ جائے۔