پشاور(نیوز ڈیسک) باڑہ روڈ پر اسکول کی چھت گرگئی جس کے باعث6بچے زخمی ہو گئے ہیں۔سکول انتظامیہ نے سکول کی چھت گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف چھت بلکہ اس کی چار دیواری بھی گر ی جس کے باعث بچے خوفزدہ ہو کر بھاگے تو بھگدڑ میں زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پرلیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جاہں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے. امدادی ادارے کے مطابق متاثرہ سکول میں ریسکیوآپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔