کراچی(نیوز ڈیسک) برطانیہ اور پاکستان میں مشکلات کا شکار متحدہ قومی موومنٹ میں پارٹی عہدوں سے متعلق اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں ۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی واقع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اہم اجلاس ہوا جس میں رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین ، سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور تمام تنظیمی ونگز اور شعبہ جات کے ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی صورتحال پر غور کیاگیا اور تنظیمی امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف فیصلے کیے گئے ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ندیم نصرت کو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا قائم مقام کنوینرجب کہ عامر خان کو سینئر ڈپٹی کنویز مقرر کردیاگیا ہے ۔اعلامیہ میں کہا ہے کہ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں