جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پارکنگ پلازہ فعال، صدر میں مفت شٹل سروس شروع

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ نے صدر کی سڑکوں کو پارکنگ فری بنانے کے لیے پارکنگ پلازہ تا زینب مارکیٹ، سنگر چوک، الیکٹرونکس مارکیٹ اور صدر جی پی او تک مفت شٹل سروس شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے قلب صدر کے جن علاقوں میں فری شٹل سروس شروع کی گئی ہے ان علاقوں میں کوئی بھی شہری گاڑی یا موٹرسائیکل پارک نہیں کرسکے گا شہری پارکنگ پلازہ میں گاڑیاں کھڑی کرکے شٹل سروس کے ذریعے ان علاقوں میں آمدورفت کی سہولت حاصل کریں گے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کی شہریوں کو دی جانے والی اس سہولت سے جمعرات کو صدر پارکنگ پلازہ میں کھڑی ہونے والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے دی جانے والی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، بلدیہ عظمیٰ نے صدر کے علاقے میں ٹریفک کو بہتر انداز میں رواں رکھنے کے لیے صدر کی تمام اہم سڑکوں سے ٹریفک پولیس کے ذریعے گاڑیوں کی پارکنگ ختم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔متبادل پارکنگ کے طور پر شہریوں کی سہولت کے لیے بلدیہ عظمیٰ کے لائنز ایریا میں قائم پارکنگ پلازہ کو آج سے مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے یہاں ارزاں نرخوں پرگاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر لائنز ایریا پارکنگ پلازہ کا انتظام محکمہ چارجڈ پارکنگ سے لے کر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کو منتقل کردیا گیا ہے، پارکنگ پلازہ میں صاف ستھرے باتھ روم ، انتظار گاہ، وضو اور نماز کی سہولت مہیا کرکے صفائی اور رنگ و روغن کردیا گیا ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے پارکنگ پلازہ کو استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے پارکنگ پلازہ سے صدر کی اہم مارکیٹوں تک سفر کے لیے مفت شٹل سروس مناسب وقفے سے چلائی جا رہی ہے جس کے لیے2 روٹس کا انتخاب کیا گیا ہے پہلا روٹ پارکنگ پلازہ تا زینب مارکیٹ چوک براستہ ایمپریس مارکیٹ، سنگرچوک اور دوسرا روٹ پارکنگ پلازہ تا الیکٹرونکس مارکیٹ براستہ ایمپریس مارکیٹ صدر جی پی او چوک ہے۔بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ انسداد تجاوزات نے صدر میں میگزین لائن اور گل پلازہ کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھ سے بڑی تعداد میں آہنی کاو¿نٹرز، ٹیبلوں اور سامان کو ہٹادیا جس کے بعد سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…