لاہور(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے پھر تحریک انصاف پر ”بجلی “گرادی،این اے122میں دوبارہ گنتی کی علیم خان کی درخواست مسترد،صاف انکار کردیا-الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے این اے 122سے امیدوارعبدالعلیم خان کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کی درخواست مستردکردی اوررینٹرننگ آفسرزاہداقبال نے کہاہے کہ ان کے پاس دوبارہ ووٹوں کی گنتی کااختیارنہیں ۔ تحریک انصاف کے این اے 122 سے امیدوار علیم خان نے ریٹرنگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں نتائج کے حوالے سے تحفظات ہیں اس لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے جبکہ مسترد شدہ ووٹوں کو بھی دکھایا جائے ۔ ریٹرنگ آفیسر نے درخواست پر کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ ریٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ انہیں دوبارہ گنتی کرانے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر خط لکھ کر تصدیق شاہ لسٹیں مانگیں تھیں۔ خط میں کہا گیا کہ 2013 کے عام انتخاب کے بعد این اے 122 میں کتنے ووٹ ختم ہوئے ، کتنے ٹرانسفر ہوئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے خط میں کہا گیا بڑی تعداد میں ووٹ انتخابی فہرستوں سے خارج کرنے اور ٹرانسفر ہونے کی شکایات ملی ہیں۔ –