ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (اے این این) این اے 122میں انتخابی اخراجات کی حد سے تجاوز کے الزام میں پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے جواب نہ ملنے کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کے علیم خان اور مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق کے انتخابی اخراجات کے تخمینے جمع کرانے پرپیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملنے پر عدالت سے رجو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پیپلزپارٹی کے این اے 122 سے امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹر عامر حسن نے سردار ایاز صادق اور علیم خان کے انتخابی اخراجات پر الیکشن کمیشن کو قانونی کارروائی کی درخواست دے رکھی ہے جس پر ریٹرنگ آفیسر 29ستمبر کو تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگ چکا ہے مگر جواب نہ ملنے پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے دوبارہ دونوں امیدواروں کو نوٹس جاری کر کے دو دن کی مہلت دی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس ضمن میں فیصلہ کیا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن پیر تک کوئی کارروائی نہیں کرتا تو پھر پیپلز پارٹی لاہورہائی کورٹ سے رجو ع کرنے پر مجبور ہو گی ۔ بیرسٹر عامر حسن کا کہنا ہے کہ انتخابی اخراجات کی حد پندرہ لاکھ ہے اور ایک ایک امیدوار دس کروڑ سے زائد خرچ کر چکا ہے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کاجواب دیا نہ انتخابی اخراجات کی اسٹیٹمنٹ جمع کرائی، الیکشن کمیشن تحر یک انصاف اور(ن) لیگ کے سامنے بے بس ہو چکا ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…