بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ضمنی انتخابات، امیر جماعت اسلامی کی تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کےلئے معذرت

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این) این اے 122میں ضمنی انتخابات کے لئے سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کی دوسری جماعتوں کی ہمدردی کے لئے ملاقاتیں کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے جب آج پی ٹی آئی کا وفد منصورہ پہنچا تو امیر جماعت اسلامی نے ان سے ملاقات سے معذرت کر لی۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے چوہدری سرور، محمود الرشید اور علیم خان پر مشتمل وفد جماعت اسلامی کے امیر سے ملاقات کے لئے منصورہ پہنچے لیکن امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات سے معذرت کر لی۔ امیر جماعت اسلامی کے معاونین نے پی ٹی آئی کے وفد کو بتایا کہ چونکہ این اے 122میں ضمنی انتخابات لاہور کا معاملہ ہے اس لئے مقامی امیر سے رابطہ کریں۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے وفد کی جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود سمیت مقامی قیادت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل این اے 122 سے (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق نے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کی قیادت کے حوالے سے خوشخبری کا عندیہ دیا تھا۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہہ چکے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں ان کی جماعت نے مرکزی سطح پر کسی جماعت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی جماعت کی حمایت کا فیصلہ وہاں کی مقامی قیادت خود کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…