یہاں کے رہائشیوں سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت یا کسی دوسری ٹیم نے ادھر کا رخ نہیں کیا ہے اور نہ ہی سپرے ہوا ہے ڈینگی سپرے بھی پسند ناپسند کی بنا پر کیا جارہا ہے ڈینگی کمیٹیاں فعال نہیں ہیں حالانکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پوری توجہ اس وقت راولپنڈی پر مرکوز ہے مسلم لیگ ن کے عوامی نمائندے سرکاری افسران اور ماتحت عملے کے ساتھ راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے سے نہ سپرے کراتے ہیں اور نہ ہی چکر لگاتے ہیں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے گھروں تک رابطہ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے شہری مسلم لیگ کے عوامی نمائندوں سے سخت مایوس ہوتے جا رہے ہیں عوامی نمائندے اپنے ارد گرد حواریوں کے مخصوص حصار سے نکلنے کے لئے تیار نظر نہیں آتے ہیں جس کا نقصان مسلم لیگ ن کو ہو رہا ہے ۔ عوامی نمائندے فیس بک پر شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے ساتھ کھینچی گئی نئی اور پرانی تصویریں لگا کر روزانہ لائکنگ کے نمبر دیکھتے ہیں جو کسی تصویر پر1300,401,،345تک ہوتی ہے ایسا لگتا ہے فیس بک پر آئندہ انتخابات ہونگے۔