کراچی(نیوزڈیسک) رینجرز افسران کی ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کے گھر آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز افسران کی گزشتہ ماہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوجانے والے ایم کیو ایم کے رہنما رشیدگوڈیل کے گھر آمد ہوئی۔ اس موقع پر رینجرز افسران کی جانب سے رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی گئی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ رینجرز افسران نے رشید گوڈیل کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے