فی الحال حتمی تاریخ وہ نہیں دے سکیں گے۔ سعودی سفیر عبداللہ مزروک الظہرانی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی برسر روزگار ہیں بعض کو کئی کئی عشروں سے سعودی عرب میں مقیم تھے حتیٰ کہ ان کی دوسری اور تیسری نسلیں (GENERATIONS) سعودی عرب میں باوقار زندگیاں گزار رہی ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام یک جان دو قالب ہیں۔ دو جسم ایک روح ہیں۔ پاکستانی لڑکیاں سعودی لڑکوں سے اور سعودی لڑکیاں پاکستانی لڑکوں سے شادیاں کرنے لگے ہیں۔ سابق سعودی وزیر خارجہ احمد ذکی یمانی کی صاحبزادی جو ایک معروف سعودی خاتون ہیں نے پاکستانی لڑکے سے شادی کر رکھی ہے۔ اسی طرح پاکستان کی اہم شخصیت اور سعودی عرب کی اہم شخصیت کے بچوں کی ایک دوسرے سے شادی ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مزروک الظہرانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے اہم اقدامات کئے جائینگے۔