اسلام آباد (نیوزڈیسک) قائم مقام سیشن جج اسلام آباد نے غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے اعتراض کے بعد مزید سماعت سے معذرت کر لی، کیس ایڈیشنل سیشن جج عطاءمحمد ربانی کی عدالت کو بھجوا دیا گیا۔پرویز مشرف کے خلاف عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت قائم مقام ایڈیشنل سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر ایڈوکیٹ نے فاضل جج پر اعتراض عائد کیا کہ کامران بشارت مفتی لال مسجد کمیشن کے سیکرٹری رہے ہیں جو پہلے ہی غازی قتل کیس سے متعلق اپنا ذہن بنا چکے لہذا مزید سماعت نہ کریں، فاضل عدالت نے کیس ایڈیشنل سیشن جج عطاءربانی کی عدالت کو بھجوا دیا جو 15 ستمبر کو کیس کی سماعت کریں گ