اسلام آباد(آن لائن ) وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی ، بے ہودہ قومی نظریہ کے خلاف اور خالصتاً اسلام کے منافی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ہم جنس پرستی کی بھی تشہیر کی جانے لگی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں روٹس پبلک سکول اور ایس ایل سکول کی بک فیئر اسٹال کی تقاریب ہوتی ہیں جس میں اسٹال پر سکولز اور پاکستانی کتابیں رکھنے کے ساتھ ساتھ مہاتما گاندھی کے نظریات پر مشتمل پر بھی کتابیں بچوں کو انتہائی سستی فروخت کی گئی ہیں۔ دوسری جانب نویں اور دسویں کلاس کے طلبائ و طالبات میں سیکس سے متعلق بھی کتابیں تقسیم کی گئی ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم لوط کے پیروکاروں کی تشہیری مہم کے لئے بھی چند صفحات پر مشتمل لٹریچر اسٹال پر موجود تھا۔ علاوہ ازیں سیکس سے متعلق تمام تر معلومات پر بھی کتب بیچی گئی ہیں جس پر” کوک شاستر “نامی کتاب پر جو کہ پابندی عائد تھی اس سے ملتی جلتی بے ہودہ فحاشی پر مبنی کتب اسٹال پر رکھ دی گئی ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد سے بھی جب گفتگو ہوئی تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس سے متعلق وہ تمام تر معلومات اور سکولز میں کتابوں کی فہرست چک کرائی جائے گی جن پر ملک بھر میں پابندی عائد ہے اگر اس سے متعلق کوئی کتاب موجود پائی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا کہ سکولز انتظامیہ پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے اور انہوں نے اپنی طرف سے اس گھناو¿نے انکشاف پر پردہ ڈالنے کے لئے کاوشیں شروع کر دی ہیں اور متعدد خریدنے والے طلباءو طالبات کو کتابیں واپس کرنے کے لئے بھی دباو¿ ڈالا گیا ہے۔ اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افضل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فحاشی لٹریچر کی موجودگی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی جو کہ خالصتًا سرکاری ادارہ ہے بنائی گئی ہے جس کا کام صرف چیک اینڈ بیلنس ہے۔ 2006 میں بنائی جانے والے اس ادارے کو 2013 باقاعدہ منظور کرتے ہوئے وزارت کیڈ کے ماتحت کیا گیا ہے اور یہ تمام تر ذمہ داری وزارت کیڈ پر بھی عائد ہوتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزارت کیڈ اس گھناو¿نے جرم میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔ دوسری جانب وزارت کیڈ کے سیکرٹری خالد حنیف نے آن لائن کو اپنے موقف میں بتایا کہ روٹس اور ایس ایل ایس پبلک سکولز کے خلاف نوٹس لے لیا گیا ہے بہت جلد اس کے خلاف انکوائری کر کے حقائق عوام کے سامنے نہ صرف لائیں گے بلکہ اس میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے سرکاری سکولز ایسوسی ایشن کے صدر اظہر اعوان نے آن لائن کو بتایا کہ ہمارے بچوں کو قائد اعظم سرسید احمد خان سمیت قومی تعلم دی جانی چاہئے۔مہاتما گاندھی اور سیکس سے متعلق کتب کی فروخت قابل مذمت ہے اس کے پیچھے خطرناک گروہ موجود ہے۔
وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































