اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کی سفارش پر عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں خصوصی کمی کی منظوری دے دی ہے۔سزا میں کمی کا اطلاق قتل ،دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔وزارت داخلہ کے مطابق قیدیوں کی سزا میں کمی کا نوٹی فی کیشن جاری کر دیا گیا ہے ،ایسے قیدی جنہیں عمر قید ہوئی ہے ان کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی ہے جبکہ دیگر جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں 45 دن کمی کی گئی ہے۔اسی طرح 65 سال سےز ائد عمر کے ایک تہائی سزا پوری کرنےو الے قیدیوں کی باقی ماندہ مکمل سزامعاف کر دی گئی ہے۔60 سال سے زائد عمر کی ایک تہائی سزا پوری کرنےو الی خواتین قیدیوں کی بھی مکمل سزا معاف کی گئی ہے جبکہ بچوں کے ساتھ قید خواتین کی سزا میں ایک سال کی معافی دی گئی ہے۔ایک تہائی سزا پوری کرنے والے قیدی بچوں کی باقی ماندہ سزا معاف کر دی گئی ہے۔