بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عامر خان کی نائن زیروپرپریس بریفنگ،بڑا اعلان

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم ملک کی بقاءوسلامتی اوراستحکام کے لئے کام کررہے ہیں،نہ پہلے ایم کیوایم کوریاستی آپریشن کے ذریعے ختم کیاجاسکااورنہ ہی عوام کے دلوںسے الطاف حسین کی محبت کوکم کیاجاسکااورنہ ہی اب ایسا کیاجاسکتاہے انہوں نے اعلان کیا کہ ہم کل بھی الطاف حسین کے وفاداراوران کے چاہنے والے تھے اورآئندہ بھی رہیںگے۔انہوںنے کہاکہ 11مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران مجھے گرفتار کیا تھا ،آج چارماہ بعد رہائی ملی ہے ایک جانب اپنی رہائی کی خوشی ہے تو دوسری جانب غم ہے کہ آج بھی اےم کےوا ےم کے ہزاروں کارکنان قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہےں، کئی لاپتہ ہیںجنہیں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا ہوا ہے جن کے اہل خانہ شدید پریشانی اور اذےت کا سامنا کررہے ہےں۔ان خیالات کا اظہار عامر خان نے سینٹرل جیل سے رہائی کے بعدایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیز آبادپہنچنے پرمیڈیاکے نمائندوںسے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔قبل ازیںعامر خان کو گزشتہ روز اینٹی ٹیررسٹ کورٹ سے ضمانت پررہائی پرنائن زیروپہنچنے پررابطہ کمیٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اوران پرپھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیںجبکہ بعض کارکنان کی جانب سے اس موقع پرفلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ و اراکےن رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکےن،شعبہ جات کے ذمہ داران اور حق پرست اراکےن اسمبلی بھی موجود تھے۔ عامر خان نے کہا کہ11مارچ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ہمارا ایک بہت پیارا ساتھی سیدوقاص علی شاہ ہم سے جدا کردیا گیا تھا۔ انہوں نے سیدوقاص علی شاہ کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور کہاکہ ہمارے خلاف ایک مرتبہ پھر آپریشن تیز کردیا گیا ہے،ایم کیوایم پرملک دشمنی غداری جیسے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہےں ،میں بتادینا چاہتا ہوں کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں پہلے بھی ثابت قدم تھے اور انشااللہ ہمیشہ ثابت قدم رہےں گے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسےن نے ہمیشہ پاکستان کی وفاداری کا سبق دیا ہے اور یہ کہتے ہےں کہ پاکستان ہے تو ہم ہےں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسےن پاکستان کے وفادار تھے اور رہےں گے کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی انہیں ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کےو اےم کے کارکنان پہلے بھی کئی مرتبہ الطاف حسےن کی قیادت میں جھوٹے الزامات سے سرخرو ہوئے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی سرخرو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت دیگر ساتھی جو اس وقت جیلوں میں موجود ہےں اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہےں یہ الطاف حسےن کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ ہم آج بھی ثابت قدم ہیں، جتنا ظلم و ستم کرلیا جائے اےم کےو اےم کو ختم نہیں کیا جاسکتا ،خدا کی تائد اےم کےو اےم کے ساتھ ہے۔رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل نے کہا کہ جس طرح آج عامر خان بھائی کی ضمانت ہوئی ہے اسی طرح بہت جلد جھوٹے الزامات سے باعزت بری بھی ہوجائیںگے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…