پشاور(نیوزڈیسک)مردان، غذر اور مالاکنڈ ڈویژن سمیت گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے مختلف علاقوں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے . شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تفصیلات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6 ریکارڈ ہوئی زلزلہ کے جھٹکوں کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزار دیئے –