پشاور(نیوزڈیسک)عوامی نےشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا بلکہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار سابق صوبائی وزیر افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اپنے بیٹے کی شہادت کا غم دیکھ چکا ہوں،ہلاکت جن کے ہاتھوں ہوئی ہے انہوں نے ہی مجھ پر قتل کا دعوی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا بلکہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پر غلط طریقہ کار اختیارکیاگیا ،الیکشن کے دوران اختیار کیا گیا سسٹم ناکارہ تھا ۔نوشہرہ کے علاقے پبی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت پرعوامی نیشنل پارٹی کےسیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔نوشہرہ پبی ون اور ٹو میں کامیابی پر نکلنے والی تحریک انصاف کی ریلی اے این پی کے دفتر پہنچی ، تو کارکنوں کا جوش اور بڑھ گیا۔ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی پی ٹی آئی کارکن حبیب اللہ کو لگی اور وہ جاں بحق ہوگیا ۔ علاقے میں کشیدگی پھیلی تو فوج نے پہنچ کر میاں افتخار کو علاقے سے نکالا اور پولیس کی تحویل میں دیدیا ۔ تھانہ پبی میں پہلے ہی جاں بحق کارکن کے والد نے میاں افتخار اور ان کے گارڈ کیخلاف ایف آئی آردرج کرادی تھی ۔حراست میں لیے گئے میاں افتخار حسین کو پبی تھانے سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔۔