لاہور(نیوزڈیسک) الطاف حسین کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ الطاف حسین نے جو زبان استعمال کی وہ کسی پاکستانی کی نہیں ہو سکتی۔ ایم کیو ایم کے قائد نے مہاجروں کے سر شرم سے جھکا دیئے۔ ایم کیو ایم کی قیادت کو ملک دشمنوں کی زبان نہیں بولنی چاہیے۔