بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

بی بی کا خون بیچا جا رہا ہے۔بلاول دلبرداشتہ ہوکر لندن جا کر بیٹھے ہیں آصف علی زرداری حکومت کو کاروبار کی طرح چلا رہے ہیں :ذوالفقار مرزا

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا کاکہنا تھا کہ سند ھ میں بی بی کا خوب بیچا جا رہاہے اور ان کے لیڈر صرف اور صرف بلاول بھٹو ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ذوالفقار مرزا کاکہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد ان کے لیڈر صرف اور صرف بلاول بھٹو زرداری ہیں اور پارٹی کے چند چمچے بلاول کو سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے مفاد کے فیصلے کرتے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پارٹی کہ غیر مصنفانہ فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے اورعوام کی امنگوں کے خلاف فیصلے کرنے والوں کو سوچنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماکا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ لندن میں ان کی بلاول سے ملاقات ہو جائے۔بلاول دلبرداشتہ ہوکر لندن جا کر بیٹھے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری حکومت کو کاروبار کی طرح چلا رہے ہیں انہیں صرف اپنا کاروبار عزیز ہے۔بے نظیر بھٹو نے سانحہ کارساز میں پرویز الہی اور برگیڈیئر ریٹائر اعجا ز شاہ کا نام نامزد کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے انہیں کہا کہ وہ ان کی مفاہمت کی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، میں اور آصف علی زرداری ایک دوسرے کو اتنا جانتے ہیں جتنا ہماری بیویاں ایک دوسرے کو نہیں جانتی، زمینوں کی بھوک بھی کوئی حد ہونی چاہیے ،اپنی کتاب میں بہت سے رازوں سے پردہ اٹھاوں گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…