بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیٹرول بحران: پی ایس او کے مزید چار مزید افسران معطل

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: حکومت نے گزشتہ ماہ پیش آنے والے دس روزہ پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیدتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مزید چار افسران کو معطل کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گذشتہ ماہ 10 روز کیلئے ہونے والے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے بنائی گئی تفیتشی کمیٹی میں شامل بیرسسٹر ظفراللہ خان، سابق آئی جی طارق کھوسہ کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ کے بعد پی ایس او کے چاروں افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان افسران کی معطلی کے احکامات وزیراعظم ہاوس سے جاری کیے گئے ہیں۔ قائم مقام پیٹرولیم سیکریڑی ارشاد مرزا کے مطابق پی ایس او کے معطل ہونے والے افسران میں نائب مینجنگ ڈائریکٹر جہانگیر علی شاہ، سینئر جنرل مینجر ڈاکٹر نظیر زاہد، جنرل مینجر آصف اسلم اور ایکٹنگ جنرل مینجر منصور اسماعیل شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ رپورٹ 20 سفات پر مشتمل ہے اور اس کی تشکیل میں برسٹر طفر اللہ خان کے علاوہ وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ارشاد مرزا شامل ہیں۔ دوسری جانب پی ایس او بورڈ نے پہلے ہی ڈاکڑ زاہدہ کو ادارے کے موجودہ مینجگ ڈائریکٹر شاہد اسلام کی جگہ پی ایس او کے مینجنگ ڈائریکٹر کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔ ادارے کے معطل کیے جانے والے افسران کے نام پہلے ہی سے فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) کی جانب سے جاری ایک تفتیش کے باعث ایگزیٹو کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔ تفتیشی رہورٹ میں آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کمیٹی پر ناراضگی کا ظاہر کرتے ہوئے اسے اپنا مؤثر کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہونے والی ایک تفتیشی رپورٹ میں تمام اداروں جن میں آئل رگولیٹری اتھارٹی اور پی ایس او کی مینجمنٹ اور بورڈ شامل ہے کو ملک میں پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پیٹرول بحران کے فوری بعد پیٹرولیم کے سیکرٹری عابد سعید، پی ایس او کے ایکٹنگ ڈائریکٹر امجد پرویز جونیجو اور ڈائریکٹر جنرل آئل اعظم خان کو معطل کردیا گیا تھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…