اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس میں عدالت سے سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیزصدیقی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ممتاز قادری کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عبدالرؤف صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی برے کردار کا مالک ہو تب بھی کسی کواختیار حاصل نہیں کہ اسے قتل کردیا جائے، یہ بات درست نہیں کہ واقعے سے قبل سلمان تاثیر اور ممتاز قادری کے درمیان کوئی مکالمہ ہوا تھا، ہر صورت قانون پر عملدرآمد ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے ان کے محافظ نے 4 جنوری 2011 کو اسلام آباد سیکٹر ایف سکس کوہ سار مارکیٹ میں ریستوران کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس میں اس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سلمان تاثیر توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































