بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

جمشید دستی پر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  مظفرگڑھ کے علاقے بیما والا ٹبہ کا رہائشی سیف الدین 6 ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا، سیف کے والد کی نشاندہی پر پولیس نے مشتاق نامی ایک شخص کے صحن سے لاش برآمد کرلی۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے وہ جمشید دستی کا ڈرائیور ہے۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں جمشید دستی، ان کے ڈرائیور اور دیگر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بھائی سیف نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، شادی کے 3 ماہ بعد اسے سسرالیوں نے بلوایا تھا جہاں اسے قتل کردیا گیا اور یہ قتل جمشید دستی کی ایما پر ہوا۔

دوسری جانب جمشید دستی نے کہا ہے کہ ان کا تعلق غریب طبقے سے ہے اور ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں، ان کے خلاف مقدمہ علاقے کے جاگیرداروں نے درج کرایا ہے تاکہ انہین عدالتی کارروائیواں میں الجھایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…