پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

ایم کیوایم کے خلاف برطانوی ہائی کمشنرکو لکھے خط سے دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان

datetime 11  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے لیکن ایم کیو ایم کے خلاف برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے خط سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

نوشہرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے لیکن بلدیہ ٹاؤن کا معاملہ بہت سنگین ہے، اس واقعے میں 257 غریب مزدوروں کو زندہ جلادیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ذمہ داری ہے بلدیہ ٹاؤن  کے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ تحریک انصاف ایم کیو ایم کے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کو مسلح گروپس کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ اس لئے اب ملک میں سیکیورٹی فورسز کے علاوہ کسی کو ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ہمارے پالے ہوئے مسلح گروپس تباہی مچارہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے جب بھی برطانیہ میں ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کی کوششیں کیں ، وہاں کے حکام اس سلسلے میں کوئی بھی کارروائی کرنے کو تیار نہیں تھے۔ نواز شریف کی ذمہ داری ہے کہ وہ برطانوی حکومت کو کہیں کہ کوئی بھی شخص وہاں سے نفرت انگیز تقاریر نہ کریں۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سینیٹ کے انتخابات میں پیسہ چلتا ہے، ہم ایک نئی روایت لانا چاہتے ہیں ، وقت آگیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حق رائے دہی خفیہ نہ ہو۔

بعد ازاں اعمران خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمی احمد نواز کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سے احمد نواز کے علاج کے لئے جو بھی ممکن ہوسکا خیبر پختونخوا حکومت کرے گی، احمد نواز کو علاج کے لئے برطانیہ بھجوایا جائے گا۔



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…