پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

انسانی تاریخ کا واحد آدمی جسے 1ہزار سے زائد بچوں کا حقیقی باپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ میں متعدد حکمران ایسے گزرے ہیں کہ جنہوں نے زیادہ سے زیادہ خواتین کو اپنے حرم میں شامل کرنا اور بچوں کی بے شمار تعداد پیدا کرنا اپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھا۔ مراکش میں 1672 سے 1727ءتک حکمران رہنے والے شہنشاہ مولے اسماعیل اس قسم کے شہنشاہوں کے شہنشاہ قرار دئیے جاسکتے ہیں کیونکہ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے نتیجہ میں یہ راز کھلا ہے کہ ان صاحب نے اپنے دور حکمرانی میں کم از کم 88 بچے پیدا کئے۔ یونیورسٹی آف بیانا ان آسٹریا کے ڈیپارٹمنٹ آف انتھرو پولوجی کے ماہرین کارل گریمر اور الزبتھ اوبر زاچر نے ایک طویل تحقیق کی جس میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی کہ مولے اسماعیل کے بچوں کی اصل تعداد کیا تھی اور کیا یہ واقعے ممکن ہے کہ کوئی شخص اپنی جنسی زرخیزی کے قدرتی دور نے اس قدر بڑی تعداد میں بچے پیدا کرنے کا موقع حاصل کرسکے۔

 

انہوں نے اس دور کے مراکش میں فرانسیسی سفارتکار ڈومنک باسنوٹ کی ڈائری میں لکھے گئے معلوماتی نوٹس سے بھی استفادہ کیا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ تاریخی تحقیق کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ شہنشاہ اپنی عمر کے 28سال (18 سے 45 سال) صرف بچے پیدا کرنے میں مصروف رہا۔ اس دوران ملک کی حسین ترین دوشیزائیں منتخب کرکے اس کے محل میں لائی جاتیں اور انہیں 30 سال کی عمر تک بطور جنسی غلام محل میں ہی رہنا پڑتا۔ ان کی نگرانی خواجہ سراءکرتے تھے اور کسی بھی دیگر مرد کو ان پر نظر ڈالنے کی اجازت نہیں تھی۔ ایک اندازے کے مطابق 28 سال کے دوران شہنشاہ کے لئے تقریباً 500 خواتین لائی گئیں اور وہ روزانہ تقریباً دو خواتین کے پاس جاتا رہا۔ اینتھرو پولوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شہنشاہ کی زندگی ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ خواتین کی بلا روک ٹوک دستیابی کے باوجود معاشرتی حالات کی حدود کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جنسی زرخیزی کی تمام تر زندگی میں تقریباً 900 بچے ہی پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ شہنشاہ ملے اسماعیل کے بچوں کی تعداد 888نہیں بلکہ 1024 تھی۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے لئے آپ



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…