بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی پولیس کا ہم جنس پرستی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش سیکٹرز ،مارکیٹوں ،سفارتخانوں اور گھروں میں قائم مراکز کی نگرانی کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ،اسلام مخالف سرگرمیاں سفارتخانوں اور مارکیٹوں سے نکل کر گھروں تک پہنچ گئیں
اسلام آباد : وفاقی پولیس کا ہم جنس پرستی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش سیکٹرز ،مارکیٹوں ،سفارتخانوں اور گھروں میں قائم مراکز کی نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،اسلام مخالف سرگرمیاں سفارتخانوں اور مارکیٹوں سے نکل کر گھروں تک پہنچ گئیں ،وزارت داخلہ کی جانب سے فیصلہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے علاوہ ایڈزکی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث کیا گیا ہے ۔ماہر نفسیات اور متعلقہ ڈاکٹرز کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر بروقت فوری اقدامات نہ کیے گئے تو دو سال بعد پاکستان میں ایڈز کی شرح دنیا کے ممالک کی نسبت دوسرے نمبر پر آسکتا ہے ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے سخت ہدایات کے بعد وفاقی دارالحکومت میں تھانوں کی سطح پر ہم جنس پرستی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کا فیصلہ کرتے ہوئے مانیٹرنگ سیل اورپولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔آن لائن کے مطابق ہم جنس پرستی اسلام آباد میں سفارتخانوں اور پوش مارکیٹوں سے نکل کر گھروں تک پہنچ گئی ہے جس سے خطرناک ترین نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات کے بعد وفاقی پولیس نے ہم جنس پرستی کے تمام مراکز اور سینٹرز کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ ایڈز کے موضی مرض سے بچنے کے لیے حکومت نے ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات سے حاصل معلومات کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ہم جنس پرستی اسلام مخالف ہونے کے علاوہ ایڈز کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سخت ترین سازش بتائی جاتی ہے جس کے تحت اسلام آباد میں پوش سیکٹرز سے نکل کر بیوٹی پارلر اور گھروں میں تبدیل ہو گئے ہیں جن کو روکنے اور بروقت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام سیکٹروں میں ہم جنس مراکز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور تمام طرح کی سرگرمیوں سے وزارت داخلہ کو آگاہ رکھا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…