ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

قائد اعظم کا وہ ریکارڈ جو نواز شریف نے توڑ دیا مگر۔ ۔ ۔

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
لاہور: میاں محمد نواز شریف نے تیسری بار وزیر اعظم بن کر ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی شخصیت بن گئے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا لیکن انہوں نے قائد اعظم کا ایک ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔یہ اعزاز مسلم لیگ کی صدارت کا ہے، یہ عہدہ انہیں 1993ءمیں ملا تھا اور وہ اب تک اس پر براجمان ہیں یعنی گذشتہ 23سال سے وہ یہ عہدہ سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں ۔قائد اعظم 1934ءمیں مسلم لیگ کے صدر بنے تھے اور 1947ءمیں انہوں نے گورنر جنرل بننے کی وجہ سے اس عہدے سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ قائد اعظم جمہوریت پر یقین رکھتے تھے اور پارٹی کے کاموںکو حکومتی کاموں سے علیحدہ رکھنے کے قائل تھے لیکن نواز شریف آج بھی اس عہدے پر فائض ہیں،گو کہ یہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے لیکن یہ کون سی بڑی بات ہے۔ معروف صحافی نذیر ناجی نے اپنے حالیہ کالم میں انکشاف کیا ہے کہ قائد اعظم نے 1934ءمیں لندن سے واپسی پر مسلم لیگ کی صدارت سنبھالی اور 1947ءمیں چھوڑ دی تھی اور ان کی صدارت کا دورانیہ 14سال بنتا ہے۔میاں نواز شریف نے محمد خان جونیجو کی وفات پر 1993ءمیں صدارت سنبھالی اور آج تک اس عہدے پر قائم ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ یہ سب 146ہذا من فضل ربی 145ہے ۔ رب کریم کا فضل،جب تک جاری رہے گا،مسلم لیگ کے صدرنوازشریف ہی رہیں گے۔قائد اعظم نے پاکستان بناتے ہی مسلم لیگ کی صدارت سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن ان دنوں مارکیٹ میں بھانت بھانت کی جتنی مسلم لیگیں بھی پائی جاتی ہیں،ان میں سے کسی کاصدر ریٹائر نہیں ہوا کرتا۔اس وقت مسلم لیگوںکے دس،گیارہ صدر بیک وقت مارکیٹ میں پائے جاتے ہیں۔ (اس خبر کا حوالہ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…