جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

نیم پاگل شخص لندن میں بیٹھ کر تقریریں کرتا ہے، نواز شریف لندن میں کیس چلائیں: عمران خان

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری سرور کو خوش آمدید
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کریں گے، نیم پاگل شخص لندن میں بیٹھ کر تقریریں کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں تاکہ ملک میں خاندانی سیاست کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب میرٹ ہے، یورپ والے بادشاہت سے شروع ہو کر جمہوریت پر آئے اور کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم ممالک جمہوریت سے شروع ہو کر بادشاہت کی طرف چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کو تب سے جانتا ہوں جب کرکٹ کھیلتا تھا، وہ عام سیاستدان نہیں ہیں، انہوں نے برطانیہ کی لیبر پارٹی میں اہم کردار ادا کیا اور امید ہے کہ تحریک انصاف کی بہتری کیلئے بھی دن رات کام کریں گے۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیم پاگل آدمی لندن بیٹھا تقریر کرتا رہتا ہے جس نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے لیکن اب تک اس لئے چپ تھا کہ کراچی میں کارکنوں کی زندگی خطرے میں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لطاف حسین کے پاس ڈیتھ سکواڈ ہے جس کے ذریعے وہ اپنے بندے بھی مرواتا ہے اور دوسروں کے بھی۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پرویز اشرف نائن زیرو گئے تو الطاف حسین گانا گانے لگے کہ 146146راجہ کی آئے گی بارات145145۔ ہمیں اپنے اندر تھوڑی سی قومی غیرت بیدار کر لینی چاہئے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ زہرا شاہد کے قتل میں کون ملوث ہے، تحریک انصاف پہلے ہجوم تھی لیکن 126 دن کی جدوجہد کے بعد پارٹی بن گئی اور خواتین بھی پی ٹی آئی کے دھرنوں میں بڑی تعداد میں شریک ہوئیں جن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بچے بچے کو پتا ہے کہ الطاف حسین سب سے بڑا دہشت گرد ہے، وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ اس کے خلاف لندن میں کیس چلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ خوف کی زنجیریں توڑ دیں اور لندن میں بیٹھے دہشت گرد کے خلاف اکٹھے ہو جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…