جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی جانب شیڈول لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی نئی تاریخ کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ پہلے 27 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد اسے اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کیا جائے گا، جس میں مارچ کی تیاریوں اور عملی حکمت عملی سے متعلق ہدایات شامل ہوں گی۔اس سے قبل پشاور میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں بھی لانگ مارچ کے شیڈول پر تفصیلی غور کیا گیا تھا۔

اجلاس کے دوران بعض رہنماؤں کی جانب سے احتجاج کو اکتوبر کے پہلے ہفتے تک آگے بڑھانے کی تجاویز سامنے آئی تھیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ آئندہ سیاسی معاملات پر پیش رفت کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا انتظار کیے جانے کی بات بھی سامنے آئی۔پارٹی قیادت کی جانب سے 6 سے 10 اکتوبر کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر بھی غور کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔اجلاس میں محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے سیاسی کردار سے متعلق بعض شرکا نے اپنے تحفظات بھی بیان کیے اور اس معاملے پر پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…