جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

امریکی ڈرون کمپنی ”پاورس“ کے پاک فوج کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کرلیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)امریکی ڈرون ساز کمپنی پاورس(Powerus) نے پاک فوج کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں ڈرونز سے متعلق ایک ابتدائی آرڈر بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کمپنی کے شریک بانی بریٹ ویلکووچ نے سکیورٹی وجوہات کے باعث تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ بغیر پائلٹ فضائی نظام (Unmanned Aerial Systems) سے متعلق ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق فوجی اور صنعتی استعمال کے لیے فضائی اور بحری ڈرونز فراہم کرنے والی کمپنی پاورس جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو بیٹوں کی حمایت یافتہ ایک پبلک ٹریڈڈ کمپنی اوریئس گرین وے ہولڈنگز کے ساتھ ضم ہونے والی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ یہ انضمام اکتوبر کے اوائل میں مکمل ہو جائے گا۔امریکی ریگولیٹری دستاویزات کے مطابق ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ امریکن وینچرز نامی سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعے اوریئس میں حصہ داری رکھتے ہیں۔پاورس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو اینڈریو فاکس نے کہا کہ پاکستان کا نجی دفاعی شعبہ ابھر رہا ہے لیکن ابھی تک پختہ نہیں ہوا ہے

جس کی وجہ سے امریکی کمپنیوں کے لیے اس مارکیٹ میں تیزی سے آگے بڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔بریٹ ویلکووچ نے کہا کہ ان کا ہدف امریکا کی بہترین ٹیکنالوجی کو پاکستان کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاورس پاکستان میں ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی تیار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لے رہی ہے۔اینڈریو فاکس نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ کمپنی کی ترقی ٹرمپ کے بیٹوں کی شمولیت سے منسلک ہے،تمام ٹھیکے خالصتا میرٹ پر دیے گئے ہیں اور ٹرمپ خاندان کا کمپنی کے کاروباری معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…