جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

datetime 4  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، البتہ دونوں جانب سے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ملاقاتیں گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہوئیں، جو قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں جاری سفارتی سلسلے کا حصہ تھیں۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی تناؤ کی صورتحال کو کم کرنا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی اب تک غالباً قائم ہے، تاہم استنبول میں گزشتہ ماہ ہونے والے فالو اپ مذاکرات میں بھی کوئی دیرپا معاہدہ نہ ہو سکا تھا۔ سعودی پیشکش پر ہونے والی تازہ گفتگو میں بھی فریقین کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ پائے۔یاد رہے کہ سرحدی فائرنگ کے واقعات میں متعدد جانیں ضائع ہوئیں تھیں۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان حکومت تحریری طور پر یقین دہانی کرائے کہ وہ پاکستان مخالف مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے گی، جبکہ طالبان وفد ایسی کسی ضمانت پر آمادہ نہیں جس کے باعث مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہ ہو سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…