اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان مذاکرات کیلئے راضی ہو گئے

datetime 15  اپریل‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔لاہور میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذاکرات ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کیا ہے، عمران خان اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک کو بہتر سمت میں لے جا سکے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگھلی ہے؟ جس پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے کیونکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے اور جلاو? گھیراو? کے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی، پولیس کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا، پولیس نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں موجود ہے، سپریم کورٹ میں ملزمان کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…