ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،جنرل سید عاصم منیر

datetime 1  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ / راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید و زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو بہادر قوم اور مسلح افواج سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،غیر ملکی آقائوں کیلئے دہشت گردی کا آلہ کار بنے عناصرکا دہرا معیار اختیار کر کے دھوکہ دہی اور منافقت کا کھیل کسی صورت قبول نہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر سینئر سیکیورٹی اور انٹلیجنس عہدیدار بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، گورنر جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلی نے شہدا اور زخمیوں کو ہر قیمت پر ملک کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ وہ عناصر جو غیر ملکی آقائوں کیلئے دہشت گردی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور دہرا معیار اختیار کر کے دھوکا دہی اور منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، وہ ہمارے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاددوستی کے لبادے میں چھپے دشمن چاہے کچھ بھی کر لیں انہیں ہماری بہادر قوم اور مسلح افواج کی مزاحمت کے سامنے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ مادر وطن اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے ہم ہرممکن جوابی کارروائی کریں گے اور دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج، فرنٹیئر کور(ایف سی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور دہشت گردی کے خلاف عزم کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود یقینی بنانے، صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…