اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا۔پی آئی اے کا فضائی میزبان محسن رضا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں لاپتا ہوا۔ محسن رضا کو 13 اکتوبر کو کراچی کی پرواز کے لیے رپورٹ کرنا تھا۔ پی کے 784 پر تعینات فضائی میزبان پرواز سے قبل ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔ اسلام آبادسے تعلق رکھنے والے فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کا انکشاف پرواز کے لئے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

ایک سال کے دوران ٹورنٹو میں مبینہ سلپ ہونے والے پی آئی اے فضائی میزبانوں کی تعداد 12 سے زائد ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کے پاسپورٹس ٹورنٹو میں ائیر لائن حکام کے پاس جمع کروانے کی پالیسی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لاپتا کریو کیمتعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ قصوروار ثابت ہونے پر ائیر لائن قوانین کے تحت سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برخاستگی بھی شامل ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…