بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری، چیئرمین پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

datetime 21  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نئے چیئرمین کا نام شامل نہیں ہے۔نئی فہرست میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی کے صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹر پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے گئے ہیں۔

اس میں کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چیئرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دیے گئے ہیں تاہم نئی اپ ڈیٹڈ فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن) اپ ڈیٹ کر دیا۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا نام بطور پارٹی سربراہ اور محمود خان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 16 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی جس میں پاکستان تحریک انصاف کا نام بھی شامل تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…