اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سائفر کیس،شاہ محمود کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگنے پر عدالت برہم، جوڈیشل ریمانڈ منظور

datetime 30  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹ ایکٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اسلام آباد کی سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایف آئی اے نے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہ محمود کو عدالت میں پیش کیا۔کیس کے سلسلے میں اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور جبکہ شاہ محمود کی طرف سے وکلا عمیر نیازی، شعیب شاہین اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود سے موبائل فون اورسائفرکی برآمدگی کرانی ہے۔ذرائع کے مطابق دوران سماعت جج نے شاہ محمود کی تفتیش سے متعلق ایف آئی اے سے استفسارکیا کہ دو دن میں کیا تفتیش کی؟عدالت نے شاہ محمود کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگنے پر برہمی کا بھی اظہار کیا اور ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے شاہ محمود کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…