جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

قرآن پاک اورسپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار

datetime 30  اگست‬‮  2023 |

مکوآنہ (این این آئی)قرآن پاک اور سپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار،بک شاپس مالکان کو ریکارڈ رکھنے کی ہدایت’تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ جیسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے تحصیل انتظامیہ و پولیس نے تمام بک شاپس مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ حکومت کی جانب سے منظور و جاری کردہ قرآن پاک اور سپاروں کی فروخت کریں تحصیل انتظامیہ و پولیس کی جانب سے بک شاپس مالکان کو کہا گیا ہے کہ قرآن پاک و سپاروں کی خرید و فروخت کیلئے آنیوالے شہریوں کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی قرار دے گی ہے

دکاندار حضرات قرآن پاک و سپارے خریدنے کیلئے والے شخص کا ریکارڈ بھی مرتب کریں گے اور اس کا نام پتہ اور ایڈریس موبائل فون نوٹ کرنے کے بعد قرآن پاک اور سپارے دئیے جائیں تحصیل انتظامیہ و پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار حضرات شناختی کارڈ کی شرط والے بینرز اور کتبے نمایاں جہگوں پر آویزاں کریں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ دکاندار کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالہ سے تحصیل انتظامیہ و پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط جڑانوالہ جیسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے لگائی گئی ہے تا کہ آئندہ سے ایسے افسوناک واقعات رونما نہ ہو سکے لہذا شہری اور دکاندار انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…