اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیراعظم کو اْس بل کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، صدر مملکت نے جس بل کی منظوری نہیں دی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے زبردستی عمل میں لایا جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا قوانین اور ان میں سخت ترامیم صرف ایک شخص یا پارٹی کو نشانہ بنانے کیلئے ہیں؟۔