راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ٹی چوک میں ٹرالر اور وین کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے ، متاثرہ خاندان عمرے سے واپسی پر گھر جارہے تھے۔
تفصیلا تکے مطابق راولپنڈی ٹی چوک میں ٹریفک حادثے میں عمرے سے واپسی پر گھر جانے والے خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔تصادم ٹرالر اور وین کے درمیان ہوا جس میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہے متاثرہ خاندان کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہے زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔