پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کی زندگی میں 7 سال تک کمی متوقع

datetime 30  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکاگو(این این آئی)شکاگو یونیورسٹی کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ای پی آئی سی) کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان بالخصوص لاہور، شیخوپورہ، قصور اور پشاور میں فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح سے پاکستانیوں کی عمر ممکنہ طور پر کم از کم سات سال تک کم ہو سکتی ہے۔ایئر کوالٹی لائف انڈیکس (AQLI) میں پیش کردہ یہ تازہ ترین مطالعہ ہوا کے معیار میں بہتری کے اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔

ایئر کوالٹی لائف انڈیکس ایک جامع آلودگی کا اشاریہ ہے جو متوقع زندگی پر ذراتی فضائی آلودگی (دھول مٹی) کے اثرات بیان کرتا ہے۔پاکستان میں، ذراتی آلودگی صحت عامہ کے لیے دوسرے سب سے بڑے خطرے کے طور پر شمار ہوتی ہے، پہلے نمبر پر دل کی بیماریاں ہیں،یہ آلودگی سے متوقع عمر اوسطاً 3.9 سال تک کم کرتی ہے۔رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ پاکستان کی 24 کروڑ آبادی ان خطوں میں رہتی ہے جہاں سالانہ اوسط ذراتی آلودگی کی سطح عالمی ادارہ صحت (WHO) کی گائیڈ لائن سے زیادہ ہے۔چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ 98.3 فیصد پاکستانی ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو ملک کے اپنے 15 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر کے ہوا کے معیار سے نیچے ہیں۔مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی تجویز کردہ سالانہ 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر کی حد پر عمل کیا جائے تو اوسط عمر 3.9 سال تک بڑھ سکتی ہے۔

ایئر کوالٹی لائف انڈیکس کے اعداد و شمار 1998 سے 2021 تک پاکستان بھر میں اوسط سالانہ ذرات کی آلودگی میں پریشان کن 49.9 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے متوقع عمر میں 1.5 سال کی کمی واقع ہوئی ہے۔پنجاب، اسلام آباد، اور خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ خطوں میں شامل ہیں، جن کے 65.5 ملین عوام جو پاکستان کی آبادی کا 69.5 فیصد ہیں، ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے مطابق عمر کے اوسطاً متوقع 3.7 سے 4.6 سال سے محروم ہونے کے راستے پر ہیں۔اسی طرح، اگر آلودگی موجودہ سطح پر برقرار رہتی ہے تو لوگوں کی عمر 2.7 سے 3.6 سال تک کم ہوسکتی ہے۔رپورٹ میں ایک امید کی کرن بھی فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے آلودگی کے معیارات حاصل کرنے سے متوقع عمر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اس سے کراچی کے رہائشیوں کو 2.7 سال جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو بالترتیب 7.5 اور 4.5 سال کا فائدہ ہو سکتا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…