اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے فیصلہ سنایا ۔عدالت نے تحریری آرڈر سپریڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا ۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق ملزم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے،ملزم کوجیل میں ہی قیدرکھاجائے،30اگست کوعدالت میں پیش کیاجائے۔