جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے تاحیات حکمران بننا چاہتے تھے، پرویز خٹک

datetime 28  اگست‬‮  2023 |

مانسہرہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک ڈکٹیٹر ہے، وہ صرف پیسے والوں کے ہمدرد ہیں۔ وہ ملک کے تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتے تھے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت رہی، افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے، تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال ملک کیلئے کچھ نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتے تھے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں تھی، وہ فرعون تھے، وہ کہتے تھے کہ جس کا دل کرے چلا جائے مجھے کوئی فکر نہیں۔سربراہ پی ٹی آئی پی نے کہا کہ کے پی میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی تھی، کے پی حکومت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے میرے ساتھ کئی وعدے کیے، لیکن مکر گئے، ان سے قبضہ ہم لے چکے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے سے منع کیا، محمود خان کو کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دو گے تو مست ہو جائیں گے، ہم بلدیاتی نظام کو درست کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…