جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ہائیکورٹ کا چیئرمین نیپرا کو بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم

datetime 28  اگست‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیپرا کو بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر 21روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس رضا قریشی نے میاں عبرالمتین ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل خواجہ اورنگ زیب پیش ہوئے۔

جسٹس محمدرضاقریشی نے کہا کہ نیپرامیں پہلے ہی درخواستیں زیر سماعت ہیں ، چیئرمین نیپرا درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کریں ۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں مختلف چارجزلگائے گئے ہیں، چارجز لگنے سے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوا اور لوگ پریشان ہیں ،پاکستان ٹیلی ویژن کی مدمیں بھی35روپے فیس لگائی ہے،اسی نوعیت کی درخواستیں نیپراکے پاس زیر التواء ہیں ۔ وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ نیپرا کے پاس زیر التوا درخواستوں کا فیصلہ منگوا لیں،بعدازاں عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے نیپر اکو زیر التوا درخواستوں پر فیصلے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…