اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں پولیس مددگار ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے خاتون نے بچوں کے 4 دن سے بھوکے ہونے کی اطلاع دی۔پولیس کے مطابق خاتون نے 15 پر کال کرکے بتایاکہ بچے 4 دن سے بھوکے ہیں۔
پولیس نے بتایاکہ کال موصول ہونے پر اطلاع متعلقہ اہلکاروں کو فراہم کی گئی جس پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچایا گیا۔خیال رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا اور وہیں دوسری جانب بجلی کے بلوں میں اضافے پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔