جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی،مریضوں کو مشکلات کاسامنا

datetime 27  اگست‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی، شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر 120 سے زائد ادویات کی قلت ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس وقت لاہور میں امراض قلب، بلڈپریشر ہیپرین سمیت دیگرخون کی کلاٹنگ ختم کرنے والی دوائیں موجود نہیں، شوگر کی دوا سمیت مختلف انسولین بھی لاہورمیں نایاب ہیں۔پارکنسنزڈیزیز، اسٹروک، فٹس، ایپی لیپسی کیلئے ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے دوا یپامرز بھی مارکیٹ میں موجود نہیں۔

انفیکیشن، ڈائریا کی ادویات، کھانسی کے سیرپ گردوں، جگرکی ادویات اورسرجری میں استعمال میڈیسن بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں، پولی فیکس، پایوڈین سمیت زخموں کے لئے استعمال کریمز بھی میڈیکل اسٹورزپرمیسر نہیں۔فارماکمپنیز کا کہنا ہے کہ ڈالرکاریٹ بڑھنے کی وجہ سے خام مال بہت مہنگاہوگیا، ڈریپ کے مقرر کردہ ریٹس پر ادویات کی فروخت ممکن نہیں،ایل سیز کھولی جائیں اورادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…