جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

6ماہ میں ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے

datetime 27  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی) گزشتہ 6ماہ میں ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔حکومت پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق روزگار کیلئے 2023 کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 4لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے۔ایک خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں امیگریشن بیورو کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر چار لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزگار اور بہتر مستقبل کے سلسلے میں بیرون ملک منتقل ہونے والے افراد میں ڈاکٹر ، انجینئر ، بینک منیجر ،آئی ٹی کے ماہرین، سیلز مین اور عام مزدور شامل ہیں،سب سے زیادہ افراد سعودی عرب منتقل ہوئے۔دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات، تیسرے نمبر پر قطر، چوتھے نمبر پر ریاست عمان جبکہ پانچویں نمبر پر ملائیشیا رہا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ دو لاکھ پانچ ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب، ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد متحدہ عرب امارات جبکہ 35 ہزار سے زائد قطر منتقل ہوئے۔

اسی طرح 34 ہزار سے زائد پاکستانی عمان، آٹھ ہزار کے قریب بحرین اور 16 ہزار سے زائد پاکستانی افراد روزگار کے سلسلے میں ملائشیا گئے۔بیرون ممالک جانے والے پڑھے لکھے پاکستانیوں میں پانچ ہزار کے قریب انجینئر، 24 ہزار کے قریب مختلف کاروباری شعبوں کے منیجر اور دو ہزار کے قریب ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…