ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، بلز نذر آتش

datetime 27  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کراچی/پشاور/راولپنڈی/سرگودھا/جلاولپور بھٹیاں/گوجرانوالہ ،کبیر والا/پھولنگر( این این آئی)لاہور ،کراچی، پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن شدت آرہی ہے ، گزشتہ روز بھی کئی مقامات پر مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو نذر آتش کیا ، احتجاجی مظاہروں میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے ، تاجروں کی جانب سے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز کردیا ، لاہور ، کراچی راولپنڈی، گوجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جبکہ راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے، مظاہرین نے بل جلاتے ہوئے حکومت سے بجلی پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔لاہور کے علاقے کاہنہ میں شہری زائد بلوں کے خلاف سڑکوں پر آگئے اور لیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، شہریوں نے احتجاج میں بجلی کے بل بھی جلا دئیے۔تلہ گنگ میں ٹریفک چوک کو بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ، احتجاج میں تاجر، سیاسی، سماجی ، وکلا ء رہنمائوں اور لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

گوجرانوالہ میں مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرین نے گیپکو آفس کا گھیرا ئوکیا گیا، جہانیاں اور مانگا منڈی میں شہریوں نے بجلی کے بل اٹھا کر واپڈا حکام اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بلوں کو آگ لگادی ۔پشاور میں مظاہرین نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔نارووال، اٹک، سرگودھا اور ہری پور سمیت دیگر شہروں میں بھی مہنگی بجلی پر شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے بلوں کے بل نذر آتش کئے ۔

کئی علاقوںمیں مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ احتجاجاًبجلی کے بل جمع نہ کرائیں۔ سرگودھا، جلالپور بھٹیاں، جہلم ، جڑانوالہ، ڈسکہ ، چنیوٹ اور تلمبہ میں بھی عوام اور تاجروں نے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج کیا اور احتجاجاً بجلی کے بل نذر آتش کئے گئے ۔ حافظ آباد میں طلبہ نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور بجلی کے محکمے کے خلاف شدیدا حتجاج کیا ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد تابش نے کہا ہے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی گئی ہے جس میں حکومت کو مجبور کیا جائے گا کہ حکمران عوام کا معاشی قتل بند کریں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔اور فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، قوم کو بجلی کے بل نہیں بلکہ موت کے پروانے جاری کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…