ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے پرایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

datetime 25  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والدین کو اب ایک ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھگتنی ہوگی، گورنر سندھ نے سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول پر دستخط کردیئے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ امیونائزیشن اینڈ اپیڈیمکس کنٹرول بل 2023 کی توثیق کردی ہے، اس بل کا مقصد صوبے میں امیونائزیشن، ویکسی نیشن، سائنسی اور سماجی ذرائع اور طریقوں کے ذریعے وبائی امراض کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔

بل کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین یا سرپرست کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذیلی دفعہ (1) کے تحت ایک ماہ تک قید کی سزا یا پچاس ہزار روپے تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کا مجاز ہو گا۔بل کے تحت امیونائزیشن اور ویکسی نیشن کے خلاف پروپیگنڈے پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ یا 6 ماہ تک کی قید یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔بل کے مطابق سندھ امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی اور رجسٹری میں ویکسی نیشن کے اندراج کے بغیر برتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…