اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کی فائنل تاریخ طے ہو گئی۔نجی ٹی کے مطابق شریف فیملی کا لندن میں اجلاس ہوا جس کے دوران نوازشریف کی واپسی کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا گیا۔ شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نوازشریف ستمبر کی بجائے اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں جس کی خاندان کے دیگر افراد نے بھی تائید کی۔بتایا گیا ہے کہ پہلے نوازشریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ نوازشریف 4 سال قبل علاج کرانے لندن گئے تھے تاہم وہ تاحال وہیں پر موجود ہیں۔ شہباز شریف کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران نوازشریف کی وطن واپسی کی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم وہ اپنے بھائی کے دور حکومت میں بھی پاکستان واپس نہ آ سکے۔